ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  ان لاک 4 : ریاستی حکومت کی جانب سے رہنما خطوط جاری ، بنگلورو میں 7 ستمبر سے میٹروریل سرویس شروع ہوجائے گی

 ان لاک 4 : ریاستی حکومت کی جانب سے رہنما خطوط جاری ، بنگلورو میں 7 ستمبر سے میٹروریل سرویس شروع ہوجائے گی

Tue, 01 Sep 2020 12:36:12    S.O. News Service

بنگلورو، یکم ستمبر (ایس او نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے ان لاک ۔4 کے رہنما خطوط جاری ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے بھی پیر کے دن ان لاک ۔4 کے رہنما خطوط جاری کردئے ہیں۔ 

اس زضمن میں ریاست کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے چند احکامات جاری کئے ہیں جو حسب ذیل ہیں ۔ 7 ؍ستمبر سے بنگلورو میں نما میٹرو ریل سرویس شروع ہوجائے گی۔ 30 ؍ستمبر تک اسکولس اور کالجس بند ہی رہیں گے ۔ جن علاقوں کو کنٹین منٹ زونس قرار دیا گیا ہے وہاں چند ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 30؍ ستمبر تک اسکولس ، کالجس ، تعلیمی اور تربیتی مراکز کھول نہیں سکتے ۔ لیکن آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔ 9؍ تا 12 جماعت کے طلبا اپنے تعلیمی اداروں سے ضروری ہدایات حاصل کرسکتے ہیں ۔ لیکن کنٹین منٹ زونس میں واقع کالجوں اور اسکولوں کے طلبا کو یہ ہدایات حاصل کرنا ضروری نہیں ۔ 

ان رہنما خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر والدین اور سرپرست تحریری اجازت دیں تو کنٹین منٹ علاقوں میں بھی طلبا 21 ؍ ستمبر سے اپنے اپنے تعلیمی اداروں سے ہدایات حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن ابھی تھیٹر، سوئمنگ پول کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ملٹی پلکس ، تفریحی پارک اگلے احکامات تک بند ہی رہیں گے۔ 30؍ستمبر تک ان رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 


Share: